بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میری زندگی میں کوئی اور آ گیا ہے وہ بہت اچھا انسان ہے وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن میں شادی کے لئے تیار نہیں ہوں. عادل درانی کے ساتھ جو میری شادی ہوئی اور اسکا جو انجام ہوا اس سے میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوں ، عادل سے میری طلاق ہو رہی ہے اور اس پر میں خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت رولیا اب میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کروں گی اور اپنی زندگی میں خوشیاں لانے والے کام کروں گی.
راکھی نے کہا کہ میں ”جب سے پیدا ہوئی ہوں میں نے صرف تکلیفیں ہی اٹھائی ہیں ”عادل کے ساتھ شادی ہوئی تھی تو لگا کہ جیسے میری زندگی میں استحکام آگیا ہے اب کوئی غم میرے قریب نہیں آئیگا. لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ میں جتنا اس عرصے میں روئی شاید پوری زندگی نہ روئی ہوں گی. راکھی نے کہا کہ میری شادی اب میں سوچ سمجھ کر کروں گی، میںبہت مایوس تھی اس لئے کچھ ہفتون کے لئے دبئی گئی تھی اب میں واپس ممبئی آ گئی ہوں اور اب میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی.
گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی