ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت کو

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی آج تک معمہ ہے
0
51
riya chakraborty

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی آج تک معمہ ہے،. وہ اپنے کمرے میں پنکھے کے ساتھ لٹکے ہوئے پائے گئے تھے ، ان کی خود کشی کی کئی ایک وجوہات بتائی جاتی رہیں ، بہت سارے لوگوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا لیکن اس کیس میں‌کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا نہ ہی ان کی خود کشی کی وجوہات سامنے آ سکیں . اداکار کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس ہو چکے ہیں ، لیکن ان کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی آج بھی ان کو مس کرتی ہیں اور ان کو یاد کرکے رو پڑتی ہیں. انہوں نے سشانت سنگھ کی تیسری برسی پر اداکار کے ساتھ بنائی گئی ایک مختصر اور یادگار کلپ شیئر کی۔

کلپ میں ان دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک چٹان پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ”پنک فلائڈ کا مشہور زمانہ گانا وش یو ور ہیئر سے سشانت کو خراج پیش کیا”۔یوں ریا نے ثابت کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کو کبھی نہیں بھلا سکتیں.یاد رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا ذمہ دار ان کی گرل فرینڈ کو بھی ٹھہرایا گیا تھا ان کوگرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن ایسا کچھ ثابت نہیں ہو سکا تھا لہذا ان کو رہا کر دیا گیا تھا.

گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

Leave a reply