رکشہ پر سفر کرنے سے "محتاط” رہیں، رکشہ ڈرائیو گرفتار، کونسا گھناؤنا کام کیا؟

0
44

رکشہ پر سفر کرنے سے "محتاط” رہیں، رکشہ ڈرائیو گرفتار، کونسا گھناؤنا کام کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نویں جماعت کی طالبہ کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا

پولیس ترجمان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاوَن نے کارروائی کرتے ہوئے نویں جماعت کی طلبہ14سالہ مغویہ علیزا پرویز کو بازیاب کروا لیا اور 3اغواء کارگرفتار کر لئے، گرفتاراغواء کارملزمان میں غلام علی،اخترپرویزاورخرم شہزاد شامل ہیں،انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاوَن نے مغویہ علیزا پرویزکو بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور سمیت 3ملزمان نے علیزا کو گھر سے اکیڈمی جاتے ہوئے راستے سے اغواء کیاتھا۔ اغواء کار ملزمان علیزا کو اغواء کرکے پہلے اوکاڑہ اوربعد میں پاکپتن لے گئے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاوَن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔

ایس پی اقبال ٹاوَن انویسٹی گیشن شازیہ سرور کی طرف سے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی.

Leave a reply