رام مندر کی پہلی اینٹ رکھنے کے لیے شیوسینک تیار رہیں: ادھو ٹھاکرے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/09/shev-sina.jpg)
شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ رام مندر معاملے پر عدالت میں روزانہ سماعت ہو رہی ہے اور فیصلہ کبھی بھی آ سکتا ہے۔ اس لیے شیو سینک رام مندر کی پہلی اینٹ رکھنے کے لیے تیار رہیں۔
بابری مسجد کیس: ثالثی ناکام، 6 اگست سے باضابطہ سماعت کا آغاز
واضح رہے کہ انیس اپریل 2017کو سپریم کورٹ نے دو سال کے اندر اندر کیس کو مکمل کرنے کے لیے روزانہ سماعت کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دریں اثنا اپریل کے آغاز میں مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزم اور بی جے پی بھوپال کی امیدوار پراگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد کو شہید کرنے میں ملوث تھی اور اسے اس پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ بابری مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1578ء میں ایودھیا میں تعمیر کیا تھا۔6دسمبر 1992کو ہندو انتہا پسندوں کے گروپ نے شہید کر دیا تھا۔