رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی

0
34

رمضان المبارک کے ابتدائی 20 ایام میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

باغی ٹی وی :سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کے مطابق رمضان کے آغاز سے 20 رمضان تک 42 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا واضح رہے کہ رواں برس حج میں بھی 10 لاکھ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

مدینہ منورہ میں عازمین کی بس الٹ گئی، 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی

دوسری جانب سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران اب تک تقریبا ایک کروڑ چالیس لاکھ زائرین اور نمازیوں کی میزبانی کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی "عودی پریس ایجنسی” نے مسجد نبوی کی انتظامی اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مسجد کے عملے اور دیگر انتظامی ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ مسجد نبوی میں زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ 24 گھنٹے کام کرتے ہوئے لاکھوں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے سعودی وزارت صحت نے معتمرین اور زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حفظان صحت کو اولین ترجیح رکھا جس کے سبب کوئی وبائی مرض منظر عام پر نہیں آیا۔

سعودی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹے کا اعلان کردیا

وزیر صحت فہد الجلاجل نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت اتھارٹی طبی سہولیات فرہام کرتی رہے گی تاکہ عمرے کے لئے آنےوالے حضرات کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے 22 اپریل 2022 تک ہسپتالوں میں 7200 زائرین کو لایا گیا جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو برس سے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عمرے اور حج کیلئے محدود تعداد میں زائرین کو جانے کی اجازت تھی تاہم اس سال پابندیاں تقریباً ختم کردی گئی ہیں جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے عمرے کیے ہیں۔

مائیکل ریٹنی سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر نامزد

Leave a reply