مائیکل ریٹنی سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر نامزد

0
49

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے مائیکل ریٹنی کو سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کیرئیر ڈپلومیٹ مائیکل ریٹنی کی سعودی عرب میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی تصدیق کی ہے مائیکل ریٹنی تین دہائیوں میں ریاض میں بطور سفیر خدمات انجام دینے والے کیریئر کے پہلے سفارت کار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکل ریٹنی کو عربی اور فرنچ زبان پر بھی عبور حاصل ہے جب کہ وہ دوحہ میں امریکی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکے ہیں انہوں نے 2012 کے دوران القدس میں امریکی قونصلر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

مائیکل ریٹنی کو مشرق وسطیٰ کے معاملات کے حوالے سے تجربہ کار شخصیت قرار دیا جاتا ہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں زیادہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل مائیکل ریٹنی عراق، لبنان، مراکش، قطر اور اسرائیل میں سفارتی خدمات انجام دےچکےہیں جب کہ وہ شام میں امریکا کے نمائندہ خصوصی بھی رہ چکے ہیں-

پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

مائیکل ریٹنی بوسٹن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی مائیکل ریٹنی نے 1990 میں سفارتکار کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا میکسیکو سٹی، بغداد، بیروت، کاسابلانکا، برج ٹاؤن اور واشنگٹن میں متعدد سفارتی عہدوں پر کام کرچکے ہیں ان کا شمار تجربہ کار سفارت کاروں میں ہوتا ہے۔

اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

Leave a reply