صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

0
37

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب اہلکار کی کرپشن کیلئے سرکاری معلومات لیک کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا برقرار رکھی ہے صدر مملکت نے نیب اہلکار کی کرپشن کیلئے سرکاری معلومات لیک کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

ہفتہ کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیب سرکاری راز افشاء کرنے کے کیسز میں ملوث دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کرے ،افسوس کہ انسدادِ بدعنوانی کیلئے ذمہ دار ادارے نیب کے اندر ہی کرپشن کی گئی –

نیب کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (بی ایس 16 )، نعمان اقبال نےغیر قانونی طور پر غیر مجاز افراد کو سرکاری معلومات دیں،انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اہلکار کو "پانچ سال کیلئے نچلی پوسٹ پر تنزلی ” کی سزا دی گئی ۔نیب اہلکار نے سزا کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کررکھی تھی ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکیجانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف

نیب، کراچی نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی ، اپیل کنندہ کے موبائل سے خفیہ ریکارڈ ملا ۔نیب اہلکار کے فون کے فرانزک تجزیے میں گفتگو اور دستاویزات سے بھی جرم ثابت ہوا ۔نیب نے نعمان اقبال کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی تھی۔انکوائری کمیٹی نے درخواست گزار کو "بدانتظامی ” اور "سرکاری راز افشا کرنے” کے الزام میں قصوروار قرار دیا ۔نعمان اقبال نے نیب ایمپلائز سروسز رولز کے تحت صدر کو سزا کے خلاف اپیل دائر کی-

صدرمملکت نے کہا کہ نیب اہلکار نے فیصلہ کے خلاف کوئی معقول وجہ یا اضافی جواز فراہم نہیں کیا ،ایسے افراد کے لیے پانچ سال کی سزا انصاف نہیں ، سزا مزید سخت ہونی چاہیے تھی،صدر مملکت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب معاملے میں ملوث دیگر افسران کا قصور ثابت ہونے پر ان کو دھوکہ دہی ، ملک کاتشخص خراب کرنے پر سزا دے ۔

اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

Leave a reply