رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں-
باغی ٹی وی: ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے،جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے،اسی طرح پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔
اسی طرح، عیدالفطر کے متعلق بھی ماہرین نے اپنے تخمینے ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کی توقع ہے۔
رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز ہمیشہ چاند کی رویت پر منحصر ہوتا ہے۔ جیسے ہی چاند دکھائی دیتا ہے، اسی دن رمضان یا عید کا آغاز کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کی جاتی ہے، جو ملک بھر میں چاند دیکھنے کے بعد حتمی اعلان کرتی ہے۔پاکستان میں باقاعدگی سے رویئت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے اور ملک بھر سے رمضان اور عید کا چاند دیکھنے کے لئے شہادتیں موصول کی جاتی ہیں.پاکستان میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد رویئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ تمام صوبوں سے علما کرام بطور اراکین اس کمیٹی میں شامل ہیں.
پی ایس ایل 10: ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان اور عید کی تاریخوں کا تعین صحیح فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی ہے، مگر پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی ہی حتمی تاریخوں کا اعلان کرتی ہے۔پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دنوں کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، اور ملک بھر میں اسلامی تہواروں کو بہت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے-