رمضان المبارک میں آٹا مہنگا کردیا گیا

flour

رمضان المبارک میں آٹا مہنگا کردیا گیا

باغی ٹی وی : 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1020 روپےکا ملے گااس بات کا اظہار چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے ایک بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ فلور ملزکو سرکاری گندم کاکوٹہ بند کردیاگیا ہے جس کے باعث آٹےکا 20 کلوکا تھیلا اب 860 روپےکا نہیں ملے گا، اس کی قیمت اب 1020 روپے ہوگی۔

عاصم رضا کا کہنا ہے کہ بازار سے گندم 1900 روپے فی من مل رہی ہے اس لیے گندم مہنگی ہونے کی وجہ سےآٹابھی مہنگا ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو مل کے آٹے کی ایکس مل قیمت 53 سے بڑھ کر 59 روپے کلو ہوگئی، چکی کے آٹے کی ہول سیل قیمت 68 سے 70 روپے کلو ہوگئی، ریٹیل میں مل کا آٹا 65 جبکہ چکی کا آٹا 75 روپے کلو ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ یکدم 48 سے بڑھ کر 54 روپے کلو تک پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر بے پابندیوں کی وجہ سے کراچی میں گندم نہیں آپارہی جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 48 سے بڑھ کر 54 روپے کلو ہوگئے ۔ ملرز کہتے ہیں گندم کے نرخ اوپر جانے کی وجہ سے آٹے مہنگا کرنا پڑا ہے ۔

Comments are closed.