چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نے منظور کرلی

0
135

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نے منظور کرلی.

وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری کر دیاجائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا۔

نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جبکہ خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔ رمیز راجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی تھی۔ سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے دو نئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کئے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی لاہور میں ظہرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملے تھے، جس میں صدر مسلم لیگ ن نے انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بنانے کا اشارہ دے دیا تھا، وزیر اعظم نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

2014 کے آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی سی کی جانب سے کسی بھی وقت چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کرنے کی سمری بھجوائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیٸرمین پی سی بی رمیز راجا کا کرکٹ بورڈ سے اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے، گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے ہیں۔

 

Leave a reply