اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نے ڈاکٹر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی رمیش کمار نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی شہباز گل 15 روز میں رمیش کمار سے معافی مانگیں اور اگر شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔
ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں…
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لائیو پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے تلخ کلامی کی تھی جس پر شہباز گل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا مباحثے کے دوران شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتیوں کی خصوصی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی پر الزام عائد کیا اور ان کی تلخ کلامی ہو گئی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا
شہباز گل کا کہنا تھا کہ رمیش کمار اقلیت کی نشست پر قومی اسمبلی آئے اور اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، انہیں پہلے خود استعفیٰ دینا چاہیے۔
بعد ازاں شہباز گل نے رمیش کمار سے معافی مانگ لی تھی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل نے کہا تھا کہ میں معذرت کرتا ہوں رمیش کمار سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، رمیش کمار جو حرکتیں کررہا ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہا، یہی الفاظ اگر انگریزی میں کہہ دیئے جائیں تو کوئی اعتراض نہیں کرتا۔