ٹھٹھہ : وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا رمضان بچت بازار کا دورہ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ –
ٹھٹھہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غضنفر ون ریاض حسین لغاری و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹھٹھہ میں قائم رمضان بچت بازار کا دورہ کرکے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خاص صادق علی میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر سندھ بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر کے مختلف شہروں میں بھی سندہ حکومت کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بچت بازارین قائم کی گئی ہیں تاکہ اس با برکت ماہ میں لوگوں کو رلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بچت بازاروں میں قیمتوں اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے -انہوں نے بچت بازار کے قیام پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا کہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز و دیگر متعلقہ افسران کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں، بازاروں، دکانوں پر اچانک چھاپے مارکر زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر ضابطہ برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی ،اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر کے علاوہ پرائس کنٹرول، مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.