رمضان میں تراویح ، صدرمملکت نے علماء کرام کے ساتھ اجلاس میں بڑا اعلان کر دیا

0
40

رمضان میں تراویح ، صدر مملکت نے علماء کرام کے ساتھ اجلاس میں بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علما کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک علماء کا مشکور ہوں،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم موقع ہے، اس وقت ملک کی موجودہ کورونا کی صورتحال سے سب آگاہ ہیں،
اس سال رمضان میں ایک پالیسی بنائی جانی ضروری ہے ،موجودہ صورت حال میں قوم میں اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے، اگر تمام حقائق کو دیکھتے ہوئے علماء کرام اپنی رائے دیں تو وہ بہت زیادہ ضروری ہے ، اتفاق رائے سے رمضان المبارک کیلئے احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل طے ہوگیا ہے، ضروری تھا کہ ملک بھر سے علماء کے مشورے آجائیں،

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 20 نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، اب یہ ذمے داری صرف آئمہ یا حکومت کی نہیں بلکہ ہر فرد کی ہے، مساجد اور امام بارگاہوں میں دریاں یا قالین نہیں بچھائے جائیں گے،صاف فرش پر نماز پڑھی جائے گی،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نماز تراویح پڑھنے سے اجتناب کریں ،موجودہ صورتحال میں گھر میں اعتکاف کریں تو بہتر ہو گا، امام مسجد اور نمازی ماسک پہن کا مساجد میں آئیں،

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے، ہر نمازی کے مابین کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے اس ضمن میں نشان لگائے جائیں، نمازی مصافحہ اور بغلگیر ہونے سے گریز کریں.

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کوروناسے بچاوَ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنے ہوں گے،کورونا سے نجات اور گناہوں کی مغفرت کےلیے اللہ سے دعا کریں،امید ہے مساجد میں کوروناسے بچاوَ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کی جائیں گی ، میں مشکور ہوں پچھلی محفل میں اچھی باتیں ہوئی تھیں، ہم علماء کرام کے ساتھ مشورہ کرنا چاہتے ہیں، حکومت اقدامات کر رہی ہے، رمضان کے مہینے میں قوم کو ایک میسج جانا چاہئے

Leave a reply