کراچی میں رمضان سے قبل شہر میں بھتہ خور سرگرم ہوگئے۔ لیاقت آباد میں قصائی کو بھتہ کی پرچی موصول ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو بھتہ کی پرچی دینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 بھتہ خوروں نے پستول کی نوک پر بھتے کی پرچی دی۔ بھتہ خور نے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔پی آئی بی میں بھی مبینہ بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم ملزمان نے گتے کی فیکٹری مالک سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا۔ فیکٹری مالک نے تنگ آکر فیکٹری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نامعلوم مسلح ملزمان 2 ماہ پہلے آئے تھے اور 10 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا، 10 روز پہلے دوبارہ آئے اور دوبارہ مطالبہ کیا،فیکٹری مالک کے مطابق واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ہے مگر مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتا، جرائم پیشہ افراد سے تنگ آکر فیکٹری بند کر رہا ہوں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، فیکٹری مالک سے درخواست کی کہ مقدمہ درج کروالیں۔

رمضان سے قبل شہر قائد میں بھتہ خور سرگرم ہوگئے
Shares:







