کس کس کا احتساب ہو رہا ہے؟ وزیر ہوا بازی بھی چپ نہ رہ سکے

0
51

کس کس کا احتساب ہو رہا ہے؟ وزیر ہوا بازی بھی چپ نہ رہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نیب میں میرے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں انھیں واپس آکر اپنے کیس کا سامنا کرنا چاہیے،چودھری نثار کو مینڈیٹ ملا ہے تو انھیں حلف لینا چاہیے اب بھی دعوت ہے،حلف نہ اٹھانے سے متعلق قانون لارہے ہیں،ہم پہلے کہتے تھے پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے ان کا اتحاد نہیں چل سکتا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھی،جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہی ہیں جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں احتساب صرف جہانگیر ترین کا نہیں بلکہ سب کا ہورہا ہے،خسرو بختیار ،پرویزالہیٰ اورمونس الہیٰ سمیت جن پر الزمات ہیں، تحقیقات ہورہی ہیں نیب میں میرے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں،عمران خان امتیاز نہیں کرتے، علیم خان جیل گئے،آج ڈسکہ میں سخت مقابلہ ہوگا یہ سیٹ تو ن لیگ کی تھی ،پی ٹی آئی ڈسکہ انتخابات میں ٹف ٹائم دے گی چودھری نثار میدان میں آئیں، انھیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا،

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

پی آئی اے میں پائلٹوں کے جعلی لائسنس،ایف آئی اے حرکت میں آ گئی،کتنے پائلٹ پر ہوا مقدمہ درج

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی دست و گریباں ہے،حکومت کے لیے پی ڈی ایم مسئلہ نہیں ،ہماری توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور روزگار دینا ہے،مختلف نظریات کی جماعتیں کبھی ساتھ نہیں ہوسکتیں، قوم کی بے روزگاری اور مہنگائی سے جان چھڑانی ہے ، پی ڈی ایم میں چار ہی سیاسی جماعتیں ہیں، باقی کا نہیں پتہ،حکومت کا ہدف ملک کو معاشی سطح پر مستحکم کرنا ہے، ملک سے بھاگے افراد کو وطن واپس آنا چاہیے،پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں، حلف نہ اٹھانے والے اراکین ڈی سیٹ ہوں گے، مسلم لیگ(ن)،جے یوآئی ایک ساتھ کھڑی ہیں،ن لیگ،جے یوآئی کا ٹارگٹ پیپلزپارٹی اوراے این پی ہیں،

وفاقی وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفے نہیں دے گا، ن لیگ میں واضح دراڑ، گروپ بندی موجود ہے، جو پالیسی جمعیت علمائے ہند کی وہی فضل الرحمان کی جمعیت کی ہوگی، خدا کی شان پی ڈی ایم سربراہ کی جماعت خود ان کے ساتھ نہیں،

Leave a reply