رعنا انصار کے بیٹے کی نمازِ جنازہ ادا ، چیئرمین ایم کیو ایم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے شاہزیب نقوی کی نمازِ جنازہ جامع مسجد عسکری 4 گلستان جوہر میں ادا کردی گئی اورآہوں و سسکیوں کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرحوم شاہزیب نقوی کی نماز جنازہ میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی،خواجہ اظہا ر الحسن، سینیٹر سید فیصل سبزورای، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،وفاقی وزیر قیصر شیخ وفاقی،صوبائی وزیر سندھ سعید غنی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہو گئی تھی افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق کلفٹن انڈر پاس کے قریب کار حادثہ پیش آیا، کار الٹی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، کار حادثے میں رکن اسمبلی رعنا انصارکے بیٹے شاہ زیب کی موت ہوئی ہے جبکہ کار میں سوار شاہ زیب کا دوست الیاس زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ زیب کے سر میں چوٹیں آنے کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ہے،پولیس حکام کے مطابق شاہ زیب کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا تھا جس پر ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی.

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری

ایس ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی پر الزامات جھوٹے ثابت، گھوٹکی میں دوبارہ تعیناتی کا حکم

کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

Comments are closed.