مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو جیل میں کس سیل میں رکھا گیا ہے ، مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات میں بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عدالتی کارروائی میں ایک انکشاف ہواہے قوم کےسامنے بیان کرناچاہتی ہوں،رانا ثناءاللہ کواس سیل میں رکھا جا رہا ہے جہاں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھاجاتا ہے، ابھی تک رانا ثنااللہ کیخلاف کسی الزام کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا،رانا ثنااللہ کو نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،شہریار آفریدی جو قسمیں کھاتے ہیں لگتا ہے انہوں نے اللہ کو جان نہیں دینی،
رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک سال سےنااہل حکومت نےہدف پورانہیں کیا،حکومت نے50لاکھ گھر دینے تھے،عوام بے روزگار ہوگئے لیکن نااہل لوگ ملک پر مسلط ہیں،
رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد کیس میں توسیع کی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی ویڈیو سیف سٹی نے عدالت میں پیش کر دی جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو سے رانا ثناء اللہ کا موقف سچ ثابت ہو رہا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عاید کرنے کی درخواست کی.
اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے،
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے
گھر کا کھانا دینے سے متعلق رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ