اگر غلط کہہ رہے ہیں تو اللہ کا غضب نازل ہو، رانا ثناءاللہ نے کسے کہہ دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .شہریارآفریدی کی تقریرکےدوران راناثنااللہ ایوان میں پہنچ گئے، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اور شہر یار آفریدی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کیس ابھی زیرسماعت ہے،ماڈل ٹاوَن کیس میں عدالت نےمجھےطلب نہیں کیا.ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتودونوں فریقین کواسےقبول کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اےٹی سی میں126افرادکےخلاف ٹرائل ہورہاہے،اللہ کوحاضروناظرجان کرکہہ رہاہوں کبھی ہیروئن فروش سےتعلق نہیں رہا،ہیروئن برآمدگی تودورکی بات ہےاےاین ایف والوں نےمجھ سےیہ بھی نہیں کہاکہ کیس کیاہے،ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتو فریقین کواسےقبول کرناہوگا،تفتیشی افسرنےبھی مجھ سےنہیں کہاکہ ہیروئن کاکیس ڈال رہےہیں،کہاگیاکہ ایک گروہ افغانستان سےفیصل آبادہیروئن پہنچاتاہے،فیصل آبادسےہیروئن لاہورمنتقل ہوتاہےاوروہاں سےپوری دنیاکوسپلائی کیاجاتاہے،شہریارآفریدی کہیں کہ اگروہ غلط کہہ رہےہیں تواللہ کاغضب ان پرنازل ہو،شہریارآفریدی سچےہیں توقسم کھائیں.عدالت سےپتہ چلاکہ مجھ پرالزام کیاہے،شہریارآفریدی قسم کھائیں تواللہ تعالیٰ میرےاوران کےدرمیان انصاف کردےگا،

Shares: