وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

0
37
rana sana iraq

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات ہوئی ہے

وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے شاندار مہمان نوازی پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے درخواست پرعراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان سرکاری دورے پر عراق پہنچے تھے ،عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری، عراق میں پاکستان کے سفیراحمد امجد علی اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا استقبال کیا علما کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہے اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے

ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی

دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

دوسری جانب اعلیٰ سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے،اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دارالحکومت اور پورے ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،

Leave a reply