سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پوری نے کہا ہے کہ کوئی اندھا اور بہرہ شخص ہی رانا ثناءاللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکار کرسکتا ہے، کتنے دکھ کی بات ہے کہ گزشتہ 10سال پنجاب میں قاتل، رسہ گیر، کمیشن خور جرائم پیشہ، دہشت گردوں اورمنشیات فروشوں کے سرپرست حکومت کرتے رہے.


باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹویٹیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ راناثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزدقاتل اورشریف برادران کافرنٹ مین تھا نوازشریف کے قریبی عزیز چوہدری شیرعلی نے بارہا بتایا کہ راناثناءاللہ نے 21سے زائدقتل کروائے لیکن شریف برادران اپنے اس فرنٹ میں کو تحفظ دیتے رہے.


خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ نون لیگ نے اپنی سیاسی پٹاری میں ایسے سانپ پال رکھے تھے جن کی پرورش قومی خزانے کے دودھ سے ہوتی رہی، اور اب یہ سارے سانپ پکڑے جارہے ہیں.


انہوں نےکہاکہ راناثناءاللہ دیکھ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہیں عرش تک پہنچ گئیں اوراب تواپنے آقاؤں کیساتھ ذلیل ورسوا ہوگا، راناثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں گرفتار کیاجاتا توشہدائے ماڈل کے مظلوم ورثاکو سکون ملتا. ان کا کہنا تھا کہ بالآخر جرائم پیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، رانا ثناءاللہ منشیات فروشوں کا سرپرست بھی تھا یہ انکشاف ہمارے لئے بھی نیا ہے

Comments are closed.