رانا ثنااللہ نے افسران اوران کے بچوں کوجان کی دھمکیاں دینا شروع کردیں:ریاست سے بغاوت پراکساتے رہے

0
54

لاہور:رانا ثنااللہ نے افسران اوران کے بچوں کوجان کی دھمکیاں دینا شروع کردیں،اطلاعات کے مطابق شریف فیملی کی طرف سے رائیونڈ کے علاقے میں ہزاروں کنال زمین ہتھیانے کے عمل کی مخالفت کرنے والوں کوسنگین دھمکیاں‌ دینی شروع کردی ہیں‌

رانا ثنااللہ نے کمشنرلاہور،چیف سیکرٹری پنجاب اورایسے ہی دیگرافسران کودھمکیاں‌دیتے ہوئے کہا کہ یہ افسران یاد رکھ لیں کہ انہوں نے نوکریاں بھی کرنی ہیں ، اورپھران کے بچوں نے بھی ادھر رہنا ہے

رانا ثنااللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ افسران نوازشریف اورشریف فیملی کی جائیدادوں پرحملہ کرنے والے افسران تیاررہیں ، جس نے نوازشریف کو دکھ دیا اسے دکھ دیا جائے گا

رانا ثنااللہ نے کہا کہ جوبھی افسرحکومت کی بات مانتا ہے اورہمیں پریشان کرتا ہے وہ بھی تیار رہے

رانا ثنااللہ نے افسران کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے خواہ مخواہ وفادار نہ بنیں ، نوازشریف کے خلاف اٹھائے جانے والے فیصلوں کے خلاف بغاوت کریں ورنہ پھرتیار رہیں

Leave a reply