لاہور:رانا ثنااللہ فارن فنڈنگ پرچلنے والی جماعتوں پرپابندی کا مطالبہ کرکے کس جماعت کوپھنسانا چاہتے ہیں‌،اطلاعات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر چلنے والی جماعتوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگائی جائے، تین سال سے شورمچایا جارہا ہے ، ان کا اعتراف جرم الیکشن کمیشن میں موجود ہیں، اب ان کو سزا دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولے کیخلاف جلد انہی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے، اسرائیلی اور بھارتی لابی سے پیسہ لے کر یہاں لگایا گیا۔

جبکہ دوسری طرف یہ اطلاعات ہیں کہ رانا ثنا اللہ اب ن لیگ میں نہیں‌ رہے اورپی ٹی آئی میں جاچکے ہیں‌ صرف پانچ سال پورا ہونے کا انتظار کررہے ہیں‌، ادھر یہ بھی کہا جارہا ہےکہ مریم نواز کو بھی شک ہے لیکن فی الحال اندرکی بات ابھی تک کسی پربھی نہیں کھلی

یہی وجہ ہے کہ بعض حلقوں‌ کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ یہ مطالبہ کرکے ن لیگ کو کٹہرے میں‌ لانا چاہتے ہیں کیونکہ معتبر ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ ن لیگ کو اس قدر زیادہ ہوئی ہے کہ اس سے انکارنہیں کیا جاسکتا

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ اصل میں ن لیگ کا کباڑا چاہتے ہیں تاکہ ان کے پاس بھی پارٹی چھوڑنے کا جواز آجائے

Shares: