ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ کر دیا
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجر کو پاؤں پر کھڑا رکھنا ریاست کی زمہ داری ھے۔ دنیا بھر میں چھوٹے تاجر کی معاشی بقا کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکیج دیئے گئے۔ چھوٹا تاجر سفید پوش ھے ، اور حکومت کی امداد کا حقیقی حقدار بھی۔ چھوٹے تاجر کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظرانداز کیا گیا۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دیہاڑی دار کی طرح چھوٹا تاجر بھی لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ھے۔ وفاق کے ریلیف پیکیج میں ایس ایم ای سیکٹر کے لئے ۱۰۰ ارب رکھا گیا۔ حکومت فوری طور پہ ۱۰۰ ارب کی تقسیم کی حکمتِ عملی بنائے،تقسیم پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پیکج کا عملا تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں،ریلیف پیکیج میں مختص ۱۰۰ ارب روپے این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو دے دیا جائے
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے ،دستیاب رقم سے چھوٹے تاجروں کی مالی امداد اور بلا سود قرضے کی سکیم جاری کریں ۔200 یونٹس تک کمرشل بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجروں کے بل معاف کئے جائیں۔ بجلی کے دیگر کمرشل بل تین ماہ کے لئے موخر کئے جائیں۔ موخر شدہ بجلی کے کمرشل بلوں پر سر چارج وصول نہ کیا جائے۔ صوبائی حکومتیں ،سرکاری کمرشل پراپرٹی کے کرائے میں ریلیف دیں ،چھوٹے تاجروں کے لئے ملک بھر میں اشیاء کی فراہمی کا تسلسل (سپلائی چین) برقرار رکھنا نہایت اہم ہے