رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

0
63

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی سماعت شروع ہونے پر رانا شمیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے غیرمشروط معافی جمع کروا دی ہے استدعا ہے کہ غیرمشروط معافی تسلیم کی جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے غیرمشروط معافی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرایا ہے؟ اس عدالت کے فیصلوں پر تنقید کریں تو یہ عدالت نوٹس نہیں لے گی جب انصاف کی فراہمی کو متنازعہ بنایا جائے گا تو پھر نوٹس لیں گے غیرمشروط معافی عدالت سے متعلق نہیں بلکہ اپنے اقدام کا داغ دور کرنا ہوتا ہے اگر کوئی حقیقی معافی مانگے اور کنڈکٹ درست ہو تو عدالت کو معافی تسلیم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں رانا شمیم اگر اپنے بیان حلفی کے متن کے ساتھ کھڑے ہیں تو پھر بات تو برقرار ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان یا کوئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں یہ تاثر غلط ہے دونوں چیزیں اکٹھی نہیں جا سکتیں اگر آپ کہتے ہیں کہ کوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج پر اثرانداز ہوا یہ عوام کا اعتماد اٹھانے کی کوشش ہے جس جج کا بیان حلفی میں نام ہے وہ تو اُس وقت اِس کورٹ میں چوتھے نمبر پر تھے آپ نے سینئر پیونی جج کا لکھا، سینئر پیونی جج کس کورٹ کا؟ یہ تو اب آپ معاملے کو اور متنازعہ بنا رہے ہیں عدالتیں توہین عدالت کی کارروائی میں ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتی ہیں اگر رانا شمیم بیان حلفی کے ساتھ کھڑے ہیں تو اس عدالت کو اپنے محاسبے کی ضرورت ہے اتنے بڑے اخبار میں خبر لگی تھی اور آج کہہ رہے ہیں کہ میرا حافظہ کمزور ہو گیا تھا یہ اس عدالت کیلئے بہت سنجیدہ معاملہ ہے یہ عدالت کسی کو پریشرائز نہیں کرنا چاہتی جو بھی سچ ہے وہ کہیں، یہ عدالت کسی بھی شخص کیلئے بڑے دل کا مظاہرہ کرتی ہے 2018 کے بعد کوئی اس عدالت پر اثر انداز ہو سکتا ہے تو میں اور اس عدالت کے ججز قابل احتساب ہیں یہ عدالت اس بیان حلفی پر بھی کارروائی کر سکتی تھی لیکن نہیں کریگی غیرمشروط معافی عدالتی انا کیلئے نہیں عدالت بڑے دل کا مظاہرہ کرتی ہے کم از کم اپنی غلطی تو تسلیم کریں انہوں نے آدھی غلطی تسلیم کی اس عدالت پر بہت بڑا الزام لگا جو بھی سینئر پیونی جج تھا الزام اسی عدالت پر رہے گا اگر رانا شمیم کا بیان حلفی سچا ہے تو اس عدالت کے پاس کاروائی آگے بڑھائے بغیر کوئی راستہ نہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت رانا شمیم صاحب کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے پھر وقت دے سکتی ہے ۔اس عدالت پر جو اتنا بڑا الزام لگایا گیا ہم اسے نظرانداز نہیں کر سکتے یہ عدالت آپکو کچھ نہیں کہے گی ہماری طرف سے کوئی پریشر نہیں یہ توہین عدالت کی کارروائی ہے عدالت کسی کو نقصان نہیں دینا چاہتی ایک ہفتے میں تسلی سے سوچ کر نیا بیان حلفی جمع کرائیں اس عدالت نے آپکو بڑی سادہ اور واضح بات بتا دی ہے عدالت نے رانا شمیم کو دوبارہ جواب جمع کرانے کا موقع دیتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی

قبل ازیں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی سابق چیف جج گلگت بلتستان توہین عدالت کیس میں ڈرامائی موڑ سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہوگئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا بیان جمع کروادیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے موجودہ جج کے خلاف بیان واپس لے لیا

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا کہنا تھا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر اسلام آبادہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کا نام لے لیا،اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج کا نام بیان حلفی میں لکھنا تھا سینئر ترین جج کی جگہ جسٹس عامر فاروق کا نام بیان حلفی میں غلط فہمی کی بنا پر لکھ دیا لان میں چائے پر ثاقب نثار سے ملاقات کے دوران ان کی گفتگو سنی،

رانا شمیم نے نوازشریف اور مریم نواز کو الیکشن تک جیل میں رکھنے کا بیان حلفی دیا تھا

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی تھی رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں،آپ جواب جمع کرادیں انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی تھی

رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply