رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

0
60

رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خود فرد جرم پڑھ کر سنائی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رانا شمیم جلدی روسٹرم پر آجائیں فرد جرم عائد کرنی ہے، عدالت حکم دے چکی ہے آج فرد جرم عائد ہوگی۔ رانا شمیم نے استدعا کی کہ میرے وکیل راستے میں ہیں، تھوڑا وقت دے دیں جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی اور وکیل کے پہنچنے کے بعد فاضل جج نے فرد جرم پڑھ کر سنا دی

اس سے قبل عدالت نے ریمارکس دیے کہ رانا شمیم نے بیان حلفی میں سنگین الزامات عائد کیے، ہمیں کچھ نہیں چھپانا،نہ چھپائیں گے، بتائیں جولائی 2018سے آج تک کون ساحکم کسی کی ہدایت پرجاری ہوا؟، آپ بتادیں اس عدالت کے ساتھ کسی کوکوئی مسئلہ ہے،اس عدالت کی بہت بےتوقیری ہوگئی، اس عدالت کےحوالے سے ہی تمام بیانیے بنائے گئے، آئینی عدالت کے ساتھ بہت مذاق ہوگیا، عدالت لائسنس نہیں دے سکتی کہ کوئی ایسے بےت وقیری کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کواحساس نہیں کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، یہ عدالت اوپن احتساب پریقین رکھتی ہے، اخبارکے آرٹیکل کا تعلق ثاقب نثارسے نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہے، لوگوں کو بتایا گیاکہ اس کورٹ کے ججزکمپرومائزڈ ہیں، کیس 2 روز بعد سماعت کیلئے مقررتھا جب سٹوری شائع کی گئی، اگرکوئی غلطی تھی توہمیں بتادیں ہم اس پرایکشن لیں گے ۔عدالت نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی جس میں رانا شمیم پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے گئے

رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں،آپ جواب جمع کرادیں انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی

افضل بٹ نے عدالت میں کہا کہ اس سارے کیس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، زیرالتواء کیسز سے متعلق کوئی رولز مرتب کیے جانے چاہئیں،اگر عدالت ہمیں موقع دے تو ہم کچھ ایسا طریقہ کار بنا لیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اخبار کو بہت موقع دیا لیکن ان کو کوئی پچھتاوا نہیں ہے،یہ عدالت لائسنس نہیں دے سکتی کہ کوئی سائل اسکی بے توقیری کرے،یہ عدالت سرعام احتساب پر یقین رکھتی ہے،اگر احتساب نہیں ہو گا تو بہتری نہیں ہو سکے گی،کیا یہ عدالت خاموشی سے بیٹھ کر خود پر اعتماد ختم ہونے دے، افضل بٹ نے کہا کہ یہ بات حلف پر کہنے کو تیار ہوں کہ صحافی اس کورٹ پر مکمل یقین رکھتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں یہ عدالت آخری امید ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ اگر کوئی غلطی تھی تو ہمیں بتا دیں ہم بھی اس پر ایکشن لیں گے،سینئر صحافی ناصر زیدی نے کہا کہ مجھے بھی کچھ کہنے کی اجازت دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں، ہم پہلے بھی کہہ چکے کہ ان کا ثانوی کردار ہے، کل کو کوئی بھی تھرڈ پارٹی ایک کاغذ دے گی اور اس کو ہم چھاپ دیں گے تو کیا ہو گا اتنا بڑا اخبار کہے کہ اس حوالے سے کوئی قانونی رائے نہیں لی تو پھر یہ زیادتی ہو گی

ناصر زیدی نے کہا کہ اس پروسیڈنگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے،کورٹ پروسیڈنگ کی کوریج کے دوران احتیاط کرنی چاہیے،ہم نے ملٹری کورٹس کا سامنا کیا اور آج آزاد عدلیہ کا سامنا کر رہے ہیں جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو خود کوڑے بھی کھائے ہیں، اسی وجہ سے آپ کو بھی آزادی ملی، عدالت نے ناصر زیدی سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ کوڑا زیادہ زور سے لگتا ہے؟ ناصر زیدی نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے سے دنیا بھر میں غلط میسج جائے گا،عدالت خود آزادی اظہار رائے کے حق میں ہے، عدالت نے کہا کہ یہ ہمارے لیے سیکھنے کا عمل ہے،آپ چاہتے ہیں کہ میں ریسرچ پیپر لکھوں،آزادی اظہار رائے نہیں ہو گی تو آزاد عدلیہ بھی نہیں ہو گی، ناصر زیدی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ہماری لرنینگ کے پراسیس میں کی گئی کوتاہیوں کا نظر انداز کر دیں ہمارے ملک میں پہلے ہی آزادی رائے کی گنجائش کم ہے، کارروائی ہوئی تو آزادی رائے کے لیے ماحول مزید تنگ ہوجائے گا

اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ آج پہلی بار میڈیا کی جانب سے اظہار ندامت سامنے آیا ہے رانا صاحب اپنے بیان حلفی مان رہے ہیں انکو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جانا چاہیے،اگر رانا صاحب کسی اور کو پراسیکیوٹر چاہتے ہیں تو کر دیں، اٹارنی جنرل نے انصار عباسی، ایڈیٹر اور ایڈیٹر انچیف پر فرد جرم موخر کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ لوگ استعمال بھی ہو جاتے ہیں لیکن میڈیا کو اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا ،عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ صحافتی لیڈران نے جو ندامت کا اظہار کیا ملزمان کو بھی کرنا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صحافیوں پر فرد جرم نہ ہو اور رانا شمیم کے خلاف ہو جائے یا تو سب پر فرد جرم موخر کر دی جائے یا پھر سب پر جارچ فریم کیا جائے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو جائے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا تو اس کے نتائج خطرناک ہیں ، فیصل صدیقی نے کہا کہ جس اخبار کےخلاف کیس چل رہا تھا اسی اخبار نے عالمی تنظیموں کے بیانات بھی چھاپے، رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن نے عدالت میں کہا کہ میں درخواست پڑھ کر سنا دیتا ہوں،عدالت نے کہا کہ ہاں ہاں، آرام سے پڑھیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی دونوں متفرق درخواستیں خارج کر دیں رانا شمیم نے بیان حلفی کی انکوائری کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی رانا شمیم نے اٹارنی جنرل کو بطور پراسیکیوٹر تبدیلی کی بھی درخواست دائر کی تھی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت صحافیوں پر فرد جرم عائد نہیں کر رہی، اگر ٹرائل میں کوئی بات سمجھ آئی کہ خبر جان بوجھ کرلگائی گئی تو کارروائی کرینگے،عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماوں کی نااہلی کی اپیل مسترد کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا درخواست گزار کی جانب سے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بیان حلفی پر توہین عدالت کیس،رانا شمیم، انصارعباسی ایکبار پھر طلب

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Leave a reply