رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
39

رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

عدلیہ پر دباؤ کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم کی بہو انعم احمد رانا کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، احمد حسن رانا ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ پٹیشن بھی پہلے سے زیر سماعت پٹیشن سے ملی جلتی ہے،ان ڈائریکٹ متاثرہ فریق کیسے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، اس متعلق عدالتی نظیریں پیش کروں گا،بیان حلفی ریکارڈ پر آیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی مرضی کے بینچ بنانے کا بیان دیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا شک ہے کہ کون سا بینچ دباؤ میں بنایا گیا تھا؟ احمد حسن رانا ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے دو پارٹس ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس بیان حلفی پر بات نہ کریں،احمد حسن رانا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم صرف جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے لیے کوئی گراؤنڈ بھی تو ہونی چاہئے،آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کو کون سا شک ہے کہ بینچ کسی کے پریشر میں بنایا گیا،اگر کوئی مس کنڈکٹ ہوا ہے تو پھر وہ تو بینچ کے ججز کی طرف سے ہے، انکوائری تو پھر ججز کی ہونی چاہئے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

واضح رہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا ایڈوکیٹ نے عدلیہ پر دباؤ کے الزامات اوربیانیے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے آج فیصلہ محفوظ کر لیا

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

رانا شمیم توہین عدالت کیس. فرد جرم کی کاروائی ہوئی مؤخر

Leave a reply