پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ ہونے لگا

0
33
کرونا پھر پھیلنے لگا، ایک روز میں چار ہزار سے زائد مریض

پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ ہونے لگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

این سی او سی نے کرونا کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 449 کورونا ٹیسٹ کیے گئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی، ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد28 ہزار 999 ہو گئی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد13 لاکھ 15 ہزار 834 ہو گئی ہے

خیبر پختونخوا میں24 گھنٹے میں کورونا کے 90 کیسسز، 4ہلاکتیں ہوئیں 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سے 66 کیسسز اور 4 افراد جاں بحق ہوئے خیبر پختونخوا میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 181996 ہوگئی ،خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 175357ہوگئی خیبر پختونخوا میں کورونا سے اب تک 5943 افراد جاں بحق ہوئے خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22افرادصحت یاب ہوئے خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9468ٹیسٹ کیے گئے

وفاقی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کی شرح 28.80 فیصد تک پہنچ گئی،کراچی میں گزشتہ روز 2081 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی کراچی میں گزشتہ روز 7226 ٹیسٹ کیے گئے ،لاہور میں کورونا کی شرح 9.63 فیصد تک ہوگئی اسلام آباد میں کورونا کی شرح 5.53 فیصدہوگئی

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہمیں بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے صحت کے تمام محکمہ مل کر کام کرتے ہیں،50فیصد سے زائدبچے فری ویکسینٹڈ ہیں خسرہ کے حوالے سے حفاظتی مہم چلائی حفاظتی ٹیکے پبلک گڈز سمجھے جاتے ہیں کورونا ویکسینیشن امیر غریب سب کے لیے ہیں، اپنے شہریوں کو بیماریوں سے بچانا حکومت کیلئے باعث فخر ہے،

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 843 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 450,787 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 429,997 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,708 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث مظفرگڑھ سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,082 تعداد ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19,722 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 9,178,484 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 659 جبکہ راولپنڈی سے 96 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، شیخوپورہ اور گوجرانولہ سے کورونا کے12 بارہ جبکہ سیالکوٹ سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان سے کوروناکے 5،بہاولپور، جہلم اور ننکانہ صاحب سے کوروناکے 4 چار جبکہ پاکپتن سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد، راولپنڈی میں 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.3 فیصد ملتان سے 1.9 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 1.6فیصد ریکارڈ کی گئی۔ *شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 32 کروڑ سے تجاوز کرگئی امریکہ میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہوگئی بھارت میں مجموعی کیسزکی تعداد3 کروڑ 60 لاکھ سے ہے برازیل میں مجموعی کیسز2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے برطانیہ میں مجموعی کیسز ایک کروڑ50 لاکھ ہو گئی فرانس میں مجموعی کورونا کیسز ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد ہوگئے روس اور ترکی میں بھی کورونا کیسز کی تعداد ایک ایک کروڑ سے زائد ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

کرونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں اومیکرون پھیل گیا

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

Leave a reply