اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

0
26

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ ماسک نہیں پہن رہے،

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے،ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا ضروری ہے،بیمار ہوکر اسپتال ہونے سے بہترہے احتیاط کریں، کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے پی ٹی آئی جو پالیسی بناتی ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی اے ٹی ایم ہوتی ہے،کارروائی کی ہوتی تو آج ادویات سستی ہوتی،آٹا سستا ہوتا،تحریک انصاف مفادات پر مبنی پارٹی ہے صحت کارڈ ایشو کرنے کا مقصد پیسوں کو دوستوں کو نوازنا ہے، کیونکہ اسپتالوں میں بھی ان کے دوست ہیں پیسہ صحت کارڈ کی بجائے سرکاری اسپتالوں پر کیوں نہیں لگاتے؟ دنیا بھر میں حکومتیں سرکاری اسپتالوں کو بہتر بناتی ہیں، جگر کی پیوندکاری کی سہولت اب سندھ میں دستیاب ہے،کیا خیبرپختونخوا،بلوچستان اور پنجاب میں مفت کڈنی کاٹرانسپلانٹ ہوتا ہے؟ کیا گمبٹ انسٹیٹیوٹ جیسا ادارہ کسی اور صوبے میں کام کررہا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

قبل ازیں این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کررہی ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کا مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے،کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،شہری ویکسینیشن کرائیں اور ماسک پہنیں،این سی او سی میں کام کرنے والی ٹیم زبردست ہے،این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ تصوربھی نہیں سکتے تھے،

پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مزید24کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد319ہوگئی لاہور سے مزید20اومی کرون کیسز سامنے آئے، لاہور میں اومی کرون ویریئنٹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 306 ہو گئی

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان مین کرونا سے مزید تین اموات یوئی ہیں جبکہ 1649 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 972 ہو گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 396، بلوچستان میں 33 ہزار 659، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432 ہو گئی ہے

دوسری جانب بلوم برگ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں کرونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے، ڈیلٹا، اومیکرون کے بعد اس نئی قسم کا سائنسدانوں نے اس کا نام ڈیلٹا کرون رکھ دیا ہے، اس وائرس میں ڈیلٹا اور اومیکرون دونوں کی خاصیتیں موجود ہیں قبرص یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس نے اس حوالے سے دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت لوگ اومیکرون اور ڈیلٹا سے بیک وقت متاثر ہورہے ہیں لیکن یہاں سائنسدانوں و ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان دونوں اقسام کے امتزاج کو دریافت کیا ہے،کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون کے اب تک 25 مریض سامنے آ چکے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شرح زیادہ ہو سکتی ہے

اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

کرونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں اومیکرون پھیل گیا

Leave a reply