جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

0
36

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک سے سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ تمام ا فریقی ممالک سے سفری پابندیاں جمعہ کو ختم ہو جائیں گی عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں،دوسری جانب انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، برطانیہ میں جنوری میں کوروناسے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار زیادہ ہے،اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائیں،کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے،

گزشتہ 24 گھنٹے میں برطانیہ میں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسپین میں 99 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

بھارت میں بھی کرونا نے زور پکڑ لیا ہے بھارت میں میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 781 ہو چکی ہیں۔ دہلی میں سب سے زیادہ 238 اومیکرون کے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ مہاراشٹر دوسرے مقام پر ہے جہاں سے اومیکرون کے 167 مریض سامنے آئے ہیں ، دہلی میں منی لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے، دہلی میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، تمام سکول ،کالج، شادی ہال، جم، سینما بند رہیں گے، سلون کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تا ہم ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،مسافر بسوں میں 50 فیصد تک مسافروں کو سفر کی اجازت ہے، کسی کو گاڑی میں کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،رکشہ ،ٹیکسی میں صرف دو مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی، ہوٹلز 50 فیصد خالی رہیں گے، اور صبح آٹھ سے رات دس بجے تک ہوٹل کھلا رکھنے کا ٹائم کر دیا گیا ہے، نجی دفاتر میں بھی حاجری 50 فیصد ہو گی اور دفاتر کے اوقات نو سے پانچ کر دیئے گئے ہیں، شادیوں کی تقریب کھلے میدان میں اور صرف 20 لوگوں کو اجازت ہو گی،

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں چھ ماہ کے بعد پھرکرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور منگل کو حکام نے 1846 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ یواے ای کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کا شکار 632 مریضوں کی صحت یابی اور ایک مریض کی وفات کی بھی اطلاع دی ہے۔اب تک یو اے ای میں کرونا کے 754,911 کے کیس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور اس مہلک وائرس سے 2160 اموات ہوئی ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

Leave a reply