ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بولنے پرکسی کا نام رہے نہ رہے ظفر اللہ خان جمالی کا نام رہے گا۔ خادم رضوی کی ویڈیو وائرل

0
31

ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بولنے پرکسی کا نام رہے نہ رہے ظفر اللہ خان جمالی کا نام رہے گا۔ خادم رضوی کی ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے بانی خادم حسین رضوی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں وہ گزشتہ روز وفات پا جانے والے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے قومی اسمبلی میں ختم نبوت پر اپنے موقف پر ڈٹ جانے کی متعدد بیانات میں تعریف کرتے رہے

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خادم حسین رضوی کے بیان کا ایک کِلپ زیر گردش ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جب کسی اسمبلی ممبر نے ختم نبوت پر کوئی بات نہ کی تو ایک ہی مرد مجاہد نے اپنی آواز بلند کی اور اسمبلی چھوڑ کر چلا گیا۔خادم رضوی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بولنے پر قیامت تک اب کسی اور کا نام رہے نہ رہے ظفر اللہ خان جمالی کا نام رہے گا۔

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کی نشست سے اس لیے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے ختم نبوت پربہت ڈاکہ ڈالا ہے۔اس پر میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا تھا کہ وہ ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتے جو اللہ کے رسول کی ختم نبوت اورحرمت کا دفاع نہ کرسکے، اس کے بعد انہوں استعفیٰ دے دیا تھا۔

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

علامہ خادم رضوی کی تدفین کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، وہ گزشتہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

قبل ازیں خادم حسین رضوی بھی وفات پا چکے ہیں اور مینار پاکستان پر انکے نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی

خادم حسین رضوی کا آبرومندانہ اورجراتمندانہ سفر ۔از،محمد ناصر اقبال خان،سیکرٹری جنرل ورلڈ کالمسٹ کلب

Leave a reply