باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کے لئے طلب کر لیا ہے. عدالت نے رانا ثناء اللّه پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 25 جون کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے.عدالت نے رانا ثناء اللہ کے عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے تمام احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی تمام پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے. رانا ثناء اللہ کی مشکل حاضری تلافی کی درخواست سماعت کے لیے بھی مقرر ہے جس پر وکلاء آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے. مزید یہ کہ رانا ثناء اللہ سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے.
رانا ثناء الله پر الزمات کس قسم کے ہیں ؟
رانا ثناء اللہ کو یکم جولائی 2019 کو اے این ایف نے فیصل آباد لاہور موٹروے پر سکھیکی کے قریب سے گرفتار کیا تھا تلاشی پر گاڑی سے نیلے رنگ کا سوٹ کیس برآمد ہوا ایف آئ ار کے مطابق اس سوٹ کیس سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کا خود رانا ثناء الله نے بھی اعتراف کیا تھا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved