بالی وڈ میں حال ہی میں 15 سال مکمل کرنے والے اداکار رنبیر کپور اس وقت خوشی سے جھوم رہے ہیں کیونکہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ رنبیر عالیہ اور پنی بیٹی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر لے آئے ہیں اور گھر لانے کے چند گھنٹوں کے بعد وہ شوٹنگ کرنے کےلئے نکل پڑے. رنبیر کپور ذمہ دار باپ اور ذمہ دار شوہر ہونے کے ساتھ ایک ذمہ دار پروفیشنل بھی ہیں. یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور بیٹی کو ہسپتال سے گھر لاکر پہنچ گئے ہیں اپنے کام پر . سوشل میڈیا پر ایک وڈیو سرکولیٹ کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر اپنی گاڑی
سے اتر کر شوٹنگ کی جگہ پہنچے ہیں . یاد رہے کہ جب رنبیر اور عالیہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو دونوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہماری بیٹی کا پیدا ہونا ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر ہے. رنبیر اور عالیہ حال ہی میں برہمسٹرا میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔ اب رنبیر شردھا کپور کے ساتھ لو رنجن کی اگلی فلم میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے پاس رشمیکا مندنا، انیل کپور اور بوبی دیول کے ساتھ اینیمل بھی ہے۔