رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

0
28

براہمسٹرا کی ریلیز کا بے چنی سے انتظار کیا جا رہا ہے، ہدایت کار آیان مکھر جی کو اس فلم کو بنانے کا خیال ایک دہائی پہلے فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے شوٹنگ کے دوران آیا.فلم بڑی لاگت سے تیار ہوئی ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم لگ بھگ 8000 اسکرینز پر ریلیز کی جا رہی ہے .فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے، ٹکٹیں ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہی ہیں. دو دن کے بعد ریلیز ہونے والی اس فلم کی پرموشنز فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم شہر شہر جا کر کر رہی ہے. رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور آیان مکھرجی گزشتہ روز مہاکلیشور مندر میں پوجا کرنے کے لیے اجین کے لیے روانہ ہوئے، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ وہاں ان کا استقبال احتجاج کے زریعے ہو گا. جب یہ تینوں وہاں پہنچے تو مظاہرین کی ایک بڑی تعداد

کھڑی تھی، مظاہرین سیاہ جھنڈے لے کر مہاکالیشور مندر موجود تھے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا. پولیس کو مداخلت کرکے اس صورتحال پر قابو پانا پڑا اور رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ اور آیان مکھر جی کو وہاں سے نکالنا پڑا. اس واقعہ کے بعد بالی وڈ میں تشویش کی لہر دوڑ‌گئی ہے اور سب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا بائیکاٹ کا ٹرینڈ اب عملی طور پر نظر آنے لگا ہے جو کہ اچھی علامت نہیں ہے. یاد رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پرجوش فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن کے علاوہ ناگارجونا اکینینی، مونی رائے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے.

Leave a reply