اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے حوالے سے حال ہی میں کہا ہے کہ میرا شوہر میرا بہترین دوست ہے اور شادی کے بعد ہم دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں بدلا. رنبیر کپور بالکل ویسا ہی جیسا شادی سے پہلے تھا. اداکارہ کہتی ہیں کہ میں اپنے شوہر کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے. میرا شوہر بطور شوہر اور بطور انسان آئیڈیل ہے. اس نے مجھے ہمیشہ ہی بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے اور مجھے رنیبر ہر وقت ہنساتا رہتا ہے.جو مجھے تحفظات تھے شادی سے پہلے وہ سب کے سب دور ہو گئے ہیں. عالیہ بھٹ نے کہا کہ رنبیر کپور بطور اداکار
اور کو سٹار بھی بہت اچھے ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے. رنبیر سیٹ پر بہت زیادہ خاموش اور پرسکون ہوتے ہیں. ان کی موجودگی میں آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ آپ کسی سٹار کے ساتھ کام کررہے ہیں. عالیہ بھٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور اپنے کردار کے لئے بھرپور تیاری کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کررہے ہوں توان کے سامنے والے میں ایک الگ ہی انرجی آجاتی ہے. یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے فلم براہمسٹرا میں کام کیا ہے فلم بہت جلد ریلیز ہو نے والی ہے. عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں بھی کام کیا ہے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کروا دی ہے اب انہیں فلم کی ریلیز کا انتظار ہے.








