سب جانتے ہیں کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا سے بے حد محبت کرتے ہیں، وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہنی۔۔ رنبیر کپور کا جب میڈیا سے سامنا ہوا تو جو وڈیوز ریکارڈ کی گئیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن رکھی ہے جو انہوں نے خصوصی طور پر بنوائی ہے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتا ہوں اور بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر میں اس کیپ کو پہن کر اس کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہوں۔ رنبیر کپور کی اس کیپ میں وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا ر وائرل ہوئیں باپ کی جانب سے اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کے اس اظہار کو پسند کیا گیا ۔
”رنبیر کپور کی تصاویر اور وڈیوز کو دیکھ کر مداحوں نے ڈیڈی گولز جیسے کمنٹس کئے”۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں شادی کی تھی اور اسی برس نومبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کانام دونوں نے راہا رکھا۔