رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

0
25

کراچی : رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20 ایسے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے جوکہ خطرناک اورچالاک جانے جاتے تھے، ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، شاہراہ فیصل، سعید آباد، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، ملیر، زمان ٹاؤن، نبی بخش، مٹھادر اور بریگیڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کۓ گۓ۔

 

61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

سندھ رینجرزترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان شان عرف شانی، عمیر خان، فرخ خان، عامر، عنایت اللہ عرف اڈہ، ساجد عرف کٹو، گل ولی خان، سبحان عرف حسنین، محمد یوسف عرف اسد، محمد ہارون، عبدالوحید، محمد کامران، زبیر، نبیل، محمد عاصم اور ساجد علی شامل ہیں۔

دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

گرفتار 16 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔کلاکوٹ، بغدادی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتار منشیات فروشوں میں سہیل، محمد عرف حسین، نصیر اور تنویر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن, مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔

امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ رینجرز نے میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

Leave a reply