رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، وہ کسی بہت بڑے گھرانے سے تعلق نہیں رکھتی تھیں ، وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی تھیں، رانی بیگم کے والد مشہور گلوکارہ مختار بیگم کے ڈرائیورتھے.مختار بیگم نے رانی کا بہت خیال رکھا ، ان کو ڈانس سکھایا اور ان کو فلم انڈسٹری تک پہنچانے کا زریعہ بھی بنیں. رانی ایک بڑی اداکارہ تھیں دنیا ان کے نام کا دم بھرتی تھی ، ان کے پیچھے دیوانی تھی ، ان کی کوئی فلم لگتی تو دیوانہ وار لوگ سینما گھروں کا رخ کرتے، لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی پریشان تھیں، انہوں نے تین شادیاں کیں لیکن ان کو اذدواجی زندگی کا سکھ
نہ مل سکا.رانی کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ جب معروف فلمساز حسن طارق نے رانی کو طلاق دی تو ان کے ساتھی جنہوں نے ان کے ساتھ فلموں میںکام کیا وہ بھی ان سے منہ موڑ گئے. اداکار شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حسن طارق میرے دوست تھے جب انہوں نے رانی کو طلاق دی تو ہم بھی رانی سے پیچھے ہٹ گئے اورمیں نے رانی کے ساتھ سائن کی ہوئی فلموں کے پیسے پرڈیوسروں کو واپس کر دئیے. کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر دنیا سے بیگانی ہو گئیں، انہیں لاہور میں مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔رانی کو آج بھی ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے.