باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا جس نے مسلم عقائد مساجداور صوفیا کے مزارات کی کھلم کھلا بےحُرمتی کی، بے پناہ لوٹ مارکی، سکھ عقائد کو جبراً مسلط کروایا
رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا جس نے مسلم عقائد مساجداور صوفیا کے مزارات کی کھلم کھلا بےحُرمتی کی، بے پناہ لوٹ مارکی، سکھ عقائد کو جبراً مسلط کروایا
کشمیر پر ظالمانہ ڈوگرہ راج قائم کروایا،عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے pic.twitter.com/0aCtEIqBJM
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 18, 2020
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ نے کشمیر پر ظالمانہ ڈوگرہ راج قائم کروایا، عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے
ایک صارف نے خواجہ سعد رفیق کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام پر تنقید کرنے والا،رنجیت سنگھ کو ہی ہیرو بنائے گا
رنجیت سنگھ کی اولادیں اب اب فواد چوہدری کے دفاع میں آ جائیں گئیں
علماء کرام پر تنقید کرنے والا
رنجیت سنگھ کو ہی ہیرو بنائے گا
رنجیت سنگھ کی اولادیں اب اب فواد چوہدری کے دفاع میں آ جائیں گئیں— 🇵🇰شہزاد 🇸🇦 (@chib_rajpoot1) June 18, 2020
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے درباری کے طور پر گلاب سنگھ نے جموں کے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے۔ اسے ہیرو کہنا ہم کشمیریوں کے جزبات کی نفی ہے۔
رنجیت سنگھ کے درباری کے طور پر گلاب سنگھ نے جموں کے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے۔ اسے ہیرو کہنا ہم کشمیریوں کے جزبات کی نفی ہے۔ pic.twitter.com/TsQ2cIMbn9
— Fazal Hameed (@fazalhameed03) June 18, 2020
واضح رہے کہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا، حسب سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنے آپ کو قوم کے اجتماعی نظریے سے الگ ہی رکھا اورپنجاب کے سابق راجہ رنجیب سنگھ کو اپنا ہیروقرار دیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تاریخ تو اس کو ہیرو مانے گی جس کی اصلاحات نے عام آدمی کی زندگیوں کو بدلا ہو،
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا