رنویر سنگھ جن پر آج کل ان کے بولد فوٹو شوٹ کی وجہ سے خاصی تنقید کی جا رہی ہے ان کے حق میں ان کی دوست عالیہ بھٹ بھی بول پڑی ہیں اداکارہ آج کل اپنی فلم ڈارلنگ کی پرموشن میں مصروف ہیں.پرموشن کے دوران ان سے کسی صحافی نے رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے گفتگو کرنی چاہی تو انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ میرے دوست ہیں میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں. اور میں ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کچھ بھی نہیںکہنا چاہوں گی نہ ہی اس سوال پر جواب دینا چاہوں گی وہ ہم سب کے دوست ہیں ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں انہوں نے بالی وڈ کو بہترین فلمیں دی
ہیں ہمیںان کیی عزت کا خیال رکھنا چاہیے جتنا پیار انہوں نے ہمیں دیا ہے ہمیں بھی ان کو اتنا ہی پیار دینا چاہیے. عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں ان پر ہونے والی تنقید کو جائز نہیںسمجھتی. یوں عالیہ بھٹ نے اپنے دوست رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اور اپنی مکمل سپورٹ اپنے دوست کے پلڑے میں ڈال دی.یاد رہے کہ رنویر سنگھ اس وقت خاصی مشکل میں ہیں ان پر مقدمہ بھ یدرج ہو چکا ہے. لیکن ان کے ساتھی یقینا ان کے قریبی دوست ہونے کا حق ادا کررہے ہیں اور انہیںمکمل سپورٹ دے رہے ہیں.