رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے مشہور ترین ستاروں میں ہوتا ہے دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹوں پر کمنٹس کر کے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں. حال ہی میں رنویر سنگھ نے ایک تقریب میں شرکت کی وہاں ان سے ان کی اہلیہ دیپیکا کے ساتھ تعلقات پر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے بہت اچھے تعلقات ہیں ، ہماری 2012 میں پہلی ملاقات ہوئی اور اس کے بعد ہمارا ملنا ملانا شروع ہو گیا. ہماری دوستی کو دس سال ہو گئے ہیں. اس موقع پر انہوں نے کیا ایک خواہش کا اظہار بولے ، میں اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک بار پھر سکرین شئیر کرنا چاہتا ہوںمیری خواہش ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں. ہم دونوں نے باجی رائو مستانی ، رام لیلا و دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ان میں ہم دونوں
کو ایک ساتھ بہت پسند کیا گیا. میری خواہش ہے کہ ہم دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے . گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے کام کی کھل کر تعریف کی. یاد رہے کہ رنویر سنگھ بولڈ فوٹو شوٹ کے کیس میں پھنسے ہوئے ہیں ابھی تک ان کو اس کیس کے حوالے سے کلئیرنس نہیں ملی ، اس کیس میں ان کی اہلیہ دیپیکا اور ان کے بالی وڈ کے دوستوں نے خوب دیا ساتھ جبکہ بھارت میں ان کے خلاف انتہا پسندوں کے گروہ نے مظاہرے کئے.