شراب کا سپلائیر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

0
34
شراب کا سپلائیر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

حسین آباد پولیس نے کاروائی میں شراب سپلائر گرفتار کر کے شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ڈی ایس پی حسین آباد نیاز حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر حسین مغل نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر اجالا گارڈن یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے قریب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر بنام بابر عرف سنی ماچھی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم مختلف مقامات پر شراب کی بوتلیں سپلائی دینے کے لیے لیکر جارہا تھا جوکہ پولیس نے ناکام بنادی گرفتار شراب سپلائر کے قبضے سے برآمد 25 عدد شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات حاصل اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے حسین آباد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

دوسری جانب بھٹائی نگر پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچہ والد کے حوالے کردیا گیا ،گزشتہ روز بھٹائی نگر پولیس کو دوران پیٹرولنگ تھانہ حدود علمدار چوک سے ایک بچہ لاوارث حالت ملا جوکہ اپنا نام عبداللہ اور والد کا نام محمد سلطان خاصخیلی بتا رہا تھا جوکہ گھر کا پتہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے گم ہو گیا تھا بھٹائی نگر پولیس نے گمشدہ بچے کو پولیس تحویل میں لیکر مختلف ذرائع سے بچے ورثہ کی تلاش کیلئے کاروائیاں کرتے ہوئے بچے کے والد کو تلاش کرکے بچے کو تمام تر قانونی کاروائی کے بعد والد کے حوالے کردیا گمشدہ بچے کے ملنے پر والد کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب، SHO بھٹائی نگر اسلم پرویز ابڑو اور دیگر اسٹاف کا تہہ دل سے شکر ادا کیا اور حیدرآباد پولیس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا

Leave a reply