بالی وڈ کے نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے یہ فوٹو شوٹ کافی زیادہ تنقید کی زد میں ہے. بالی وڈ کے غالبا یہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے اس قسم کا شوٹ کروایا ہے. رنویر سنگھ سے پہلے شاید ہی کوئی ایسا اداکار ذہن میں آتا ہے جس نے اس قسم کا بولڈ شوٹ کروایا ہو. رنویر سنگھ کے اس بولڈ
فوٹو شوٹکے بعد بھارتی کافی غصے میں ہیں اداکار کے خلاف بھارت میں ہر طرف مظاہرے ہو رہے ہیں. تاہم بالی وڈ کے فنکار اپنے دوست رونویر سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں .احتجاج کرنے والے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اداکار کا یہ شوٹ بھارتی ثقافت اور کلچر کے خلاف ہے. رنویر سنگھ کے اس بولڈ شوٹ کے حوالے سے گزشتہ روز ایک فلاحی ادارے نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ اداکار کے لیے کپڑے خیرات کریں۔ یہاں تک کہ اداکار کے شوٹ کی تصاویر سامنے رکھ کر شہریوں نے کپڑے خیرات کئے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے جب سے شوٹ کروایا ہے ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے لیکن بھارتیوں کا غصہ ہے کہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیںلے رہا. رنویر سنگھ نے اس شوٹ کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا لیکن ان کے بالی وڈ کے دوستوں سے جگہ جگہ اس شوٹ کے حوالے سوال ہو رہے ہیں وہ جواب مثبت ہی دے رہے ہیں.








