اترپردیش’ ریپ کیپٹل ‘سال کے آغازسے اب تک عصمت دری کے 86 واقعات ہوچکے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/12/IMG_20191207_165401.jpg)
نئی دہلی :اترپردیش’ ریپ کیپٹل ‘ اس سال اب تک عصمت دری کے 86 واقعات ہوچکے،اطلاعات کےمطابق اناؤ ضلع، اتر پردیش کےدارالخلافہ لکھنؤ سے کوئی 63 کلو میٹر دور ایک جگہ ہے۔ اس کی شناخت اب ’ریپ کیپٹل‘ کی شکل میں ہونے لگی ہے۔
دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم
بھارتی اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سال جنوری سے نومبر کے درمیان اناؤ میں عصمت دری کے 86 معاملے درج ہوئے ہیں۔ تقریباً 30 لاکھ کی آبادی والا اناؤ راجدھانی لکھنؤ سے ایک گھنٹے اور صنعتی شہر کانپور سے محض نصف گھنٹے کی دوری پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں عصمت دری کے 86 معاملے کے علاوہ اس ضلع میں جنسی استحصال کے بھی 185 کیس درج ہوئے ہیں۔
گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا
عصمت دری سے متعلق اہم معاملوں میں اناؤ کا تازہ معاملہ تو اس مظلوم کا ہی ہے جس نے گزشتہ رات دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں دم توڑ دیا، لیکن سب سے زیادہ بدنامی اس شہر کی سا کیس میں ہوئی ہے جس میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سینگر اہم ملزم ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے اسوہا، ایگن، ماکھی اور بانگر مئو میں سب سے زیادہ عصمت دری کے معاملے سامنے آئے ہیں۔