لاہور: ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر زیادتی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران زیادتی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔

دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

Shares: