جلسہ گاہ کو جانیوالے والے راستوں کی بندش، پی ٹی آئی پہنچی عدالت

0
50

لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان جلسہ گاہ کو جانیوالے والے راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

درخواست تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے دائر کی ،درخواست میں چیف سیکرٹری. ڈی سی لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دی تھی،لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکا جا رہا ہے یہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نگراں حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لاہور ہائی کورٹ فوری طور پر راستے کھولنے کا حکم دے،

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو دقریشی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمیں جلسے کی اجازت دی ، لاہور کی انتظامیہ نے اجازت میں رکاوٹیں ڈالیں نگران حکومت جانبدار ہے، نگران حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ،ہر شہر کو سیل کردیا گیا، جگہ جگہ کنٹینر لگا دئیے گئے ، اب تک 1500 سے 1800 کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کا سارا زور پی ٹی آئی کے ورکرز کواُٹھانے پر ہے ،پولیس آفیسر حراست میں ورکرز کی جیبوں سے پیسے نکال کر ہتھیا لیتے ہیں میں پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ سی آئی اے تھانے میں پچھلے پانچ دنوں سے جیل میں گل سڑ رہے ہیں، یہ سب اظہر مشوانی ہیں، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پورا لاہور شہر اسوقت کینٹینروں سے بھرا ہوا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کو ردی میں پھینک دیا گیا ہے، ملک میں فاشزم ایسا ننگا ناچ دکھارہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی، آج کے جلسے میں تمام پابندیوں کو توڑ کر لاکھوں لوگ شامل ہونگے،

 انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے 500سے زائد کنٹینرز پکڑے جانے پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ پورا لاہور شہر جام کر دیا گیا ہے ، یہ نگران حکومت کیا چاہتی ہے ٹرانسپورٹرز کے نقصان کی کا ازالہ کون ادا کرے گا کروڑوں روپے کے مال سے بھرے کنٹینر لاہور کی سڑکوں پر لاوارث پڑے ہیں۔ سپریم کورٹ پنجاب حکومت کے اس قانون کے خلاف کاروائی کا نوٹس لے۔ سپریم کورٹ ٹرانسپورٹرز کی مدد کرے، یہ ظلم اب ناقابل برداشت حد پر پہنچ چکا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کر رہے ، کارکنان کو جانے کی اجازت ہے، کچھ مقامات پر کینٹینر لگائے گئے ہیں وہ سیکورٹی کی وجہ سے لگائے ہیں، عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے میں شمولیت سے نہیں روکا جا رہا حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی رکھی ہے

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قاتلانہ حملہ میں 11 گولیاں ماری گئیں ، 127 مقدمات درج کیے گئےعمران خان کے گھر پرمتعدد حملے اور کارکنان پر تشد د کیا گیا ، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی ، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں یورپی پارلیمنٹ ،ہاؤس آف کامن ، آئی پی یو، سی پی اے سمیت دنیا کے مختلف فورمز کو خطوط، بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے لانا چاہتا ہوں ، عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے

تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے، جلسے کی تاریخ چار بار بدلی گئی تا ہم آج جلسہ ہو گا، جلسے کے لئے تیاریاں و انتظامات جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی ایکشن میں ہے، حکومت نےپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا، ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جلسے کے حوالہ سے عمران خان کہتے ہیں کہ آج رات مینارِپاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہےاور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلےتمام ریکارڈز توڑ دےگا۔ میری لاہور میں سب کو دعوت ہے کہ نمازِتراویح کے بعد اس تاریخی جلسےمیں شریک ہوں۔ میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گاکہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کےاس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے۔ یہ(مجرم)لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپکا بنیادی حق ہے چنانچہ اپناحق استعمال کیجئےاور مینارِ پاکستان کےاس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں

Leave a reply