روینہ ٹنڈن سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ تھیں؟
اداکارہ روینہ ٹنڈن کے نام سے منسوب ایک بم کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سبز رنگ کا یہ بم دراصل 1999 میں کارگل جنگ کے دوران منظرعام پر آیا تھا جس پر سفید رنگ سے تیر والا دل بنا ہوا تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا ’روینہ ٹنڈن کی طرف سے نواز شریف کو۔‘
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روینہ ٹنڈن غالباً سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ ہوا کرتی تھیں شاید یہی وجہ ہے کہ چند سپاہیوں نے کارگل جنگ کے دوران روینہ ٹنڈن کی جانب سے اتنے بڑے سائز کا یہ بم تحفے کے طور پر بھیجنا چاہا اس تصویر کو منظرعام پر آئے کئی سال گزرنے کے بعد روینہ ٹنڈن نے اس واقعے پر بات کی ہے۔
نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ انہیں خود بھی بہت عرصے بعد ایسے کسی بم کے بارے میں علم ہوا تھا جو ان کی جانب سے نواز شریف کو بھیجا جانا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں تمام دنیا کو یہ نصیحت کروں گی اگر پیار اور بات چیت سے معاملہ حل ہو سکتا ہے تو ضرور کیجیے خون کا رنگ لال ادھر بھی ہے اور ادھر بھی۔ کسی کو بھی ایک ماں کا بیٹا یا بیٹی کھو جانے پر فخر نہیں محسوس کرنا چاہیے-
بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا
روینہ ٹنڈن آخری مرتبہ نیٹ فلکس کی سیریز آران یاک میں نظر آئی تھیں اس میں انہوں نے پولیس افسر کستوری ڈوگرہ کا کردار ادا کیا تھا جس میں وہ ایک سیریل کلر کا پیچھا کرتی ہیں۔ آنے والے دنوں میں روینہ ٹنڈن فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں یاش اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سنجے دت نے ویلن جبکہ روینہ ٹنڈن نے وزیراعظم کا کردار ادا کیا ہے۔