راولپنڈی:راولپنڈی: قتل واقدام قتل کےمقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ،پولیس حکام کے مطابق انہوں نے کوٹلی ستیاں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو ہفتے قبل سیلہ سیداں کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں صفطین حیدر شاہ اور ملازم حسین شاہ کو زخمی کر دیا تھا، زخمی صفطین حیدر شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج معالجہ ہسپتال میں جانبحق ہو گیا،
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں مسرور علی اور ظفر اقبال ایس آئیHIU کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 02 مرکزی ملزمان عون شاہ اوررضا حسین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
ایس ایچ او کوٹلی ستیاں کہتے ہیں کہ دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا،
ایس پی صدر کی طرف سے ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں








