راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک امام دین میں ڈینگی ٹیم پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈینگی مکاوٹیم کے اہلکاروہاں موجود تھے
ڈینگی ورکرز گھر میں اسپرے کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر میں موجود شخص نے اسپرے کرنے سے منع کیا اور ٹیم کی جانب سے اصرار کرنے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ ڈینگی ورکرز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
بعد ازاں ڈینگی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مزاحمت کرنے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ ملزم عنصر نے اسپرے کروانے سے منع کیا اور ہوائی فائر بھی کیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار سے مزاحمت ناقابل برداشت ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیوورکرز پرشدت پسندوں نے حملے کیے تھے جن میں کئی اہلکاروں کواپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ، سب سے زیادہ واقعات کے پی اور بلوچستان میں پیش آئے جہاں مذہبی شدت پسندوں نے پولیوورکرز پر حملے کیے اوران پرعلاقے میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی تھی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس








