راولپنڈی میں 5 سالہ بچی برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

0
83

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے 5 سالہ بچی برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانی میں بہہ جانے والی5 سالہ بچی کی لاش مل گئی ہے جبکہ ڈھوک رتہ میں پانی میں ڈوبنے والی بھینسیں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار متعلقہ حکام کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں، امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے ، وزیراعلیٰ نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کا حکم دیا۔

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش: نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے ترجمان واسا

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔

دوسری جانب ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود اور عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں –

ترجمان واسا نے کہا تھا کہ نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے-

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب ،نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند

Leave a reply