راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جل پری نما بچے کی مردہ حالت میں پیدائش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : ہسپتال ذرائع کے مطابق نارووال کی رہائشی خاتون کےہاں عجیب الخلقت مردہ بچے کی پیدائش ہوئی، بچے کا نارمل سائز سے بڑا سر دو ہاتھ اور پیٹ سے جڑا ایک دم نما ہاتھ تھا۔

مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے بھی تشبیہ دی جارہی ہے تاہم دل کی مریضہ ماں کو مردہ حالت کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں گزشتہ برس جولائی میں جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی تھی نرسری وارڈ سے بچےکو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ تھے عجیب الخلقت بچے کو دیکھتے ہی نرسنگ اسٹاف کی چیخیں نکل گئیں-

علاوہ ازیں رواں سال مارچ میں بھارتی ریاست بہار میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کا چہرہ مینڈک کی طرح نومولود کا سر، ہاتھ، کان، آنکھ، ناک بالکل مینڈک کی طرح تھیں پیدائش گروآتھانہ علاقے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی تھی پیدائش کے کچھ دیر بعد بچے کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بچے کو دیکھ کر لیبر روم میں موجود نرسنگ اسٹاف بھی حیران رہ گیا تھاڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون نے مقررہ وقت سے کم مدت میں بچے کو جنم دیا ایسے نامکمل بچوں کے زندہ رہنے کی امید کافی کم ہوتی ہے۔

اس سے قبل کولکتہ کے قریبی ضلع ہوڑہ کے شیب پور کی رہائشی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن یہ بچہ دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں تھا، بچے کی آنکھیں، کان اور ناک نہیں تھی، جلد کی عجیب و غریب بیماری کے ساتھ بچے کا جنم ہوا تھا ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا نام ’ہارلے کوٸن اکتھاٸسیس‘ ہےاور دنیا بھر میں کم و بیش دو سو بچےاس بیماری کے ساتھ جنم لےچکے ہیں، یہ بیماری پانچ لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتی ہے۔

Shares: